راجستھان ہائی کورٹ جودھپور کی ایک بنچ نے 18 سال پرانے ہرن شکار کے دو الگ الگ معاملات میں سزا کے خلاف پیش کی گئی عرضیوں اور حکومت کی اپیلوں پر نچلی عدالت کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے اداکار سلمان خان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔
جج
نرمل جيت کور کی عدالت نے آج ہرن شکار کے دو مقدمات میں نچلی عدالت کی طرف سے سلمان کو سنائی گئی پانچ سال اور ایک سال کی دو مختلف سزاؤں کو معاف کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا ہے۔
اسی کیس میں دو معاملے اب بھی چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (جودھپور ضلع) کی عدالت میں زیر غور ہیں